Tuesday, June 9, 2020

پنجاب میں کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں، ڈاکٹراظہارچودھری

لاہور میں میں کورونا کے 33 لاکھ سے زائد کیسز موجود ہیں، حکومت کو نجی ہسپتالوں کو بھی ایمرجنسی ڈکلیئرکرنا چاہیے۔ پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر اظہارچودھریلاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جون 2020ء پنجاب میڈیکل ایسوسی ایشن کے مرکزی رہنماء ڈاکٹر اظہارچودھری نے کہا ہے کہ لاہور میں میں کورونا کے 33 لاکھ جبکہ پنجاب میں کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں، نجی ہسپتالوں کو بھی ایمرجنسی ڈکلیئر کرنا چاہیے۔ انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بتایا کہ 30 اپریل کو6 لاکھ 70 ہزار مریض تھے۔ میڈیکل ایسوسی ایشن نے ٹیسٹ بڑھانے کی سفارش کی تھی 

لیکن لاہور اب وائرس سے متاثرہ کیسز6 سے7 گنا بڑھ گئے ہیں۔ اگر6 لاکھ 70 ہزار کو 6 گنا بڑھاتے ہیں تو یہ 40 لاکھ کے قریب بن جاتے ہیں۔ یہ پیشگوئی نہیں ہے، بلکہ سائنسی طریقے سے حاصل کیے گئے اعداد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر لاہور میں ایک کروڑ لوگوں کے ٹیسٹ کیے جائیں تو 33سے 35 لاکھ کیسز مثبت آنا یقینی بات ہے

جبکہ کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں

دکھ اس بات کا ہے کہ حکومت ہیلتھ ایمرجنسی کے تحت تمام نجی ہسپتالوں میں بھی ایمرجنسی ڈکلیئر کردینی چاہیے خیال رہے اتوار کو پی ایم اے کے عہدیدران نے بھی پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا تھا کہ لاہور میں کورونا کے 35 لاکھ سے زیادہ مریض ہیں، جبکہ پنجاب میں کورونا کے 2 کروڑ مریض موجود ہیں، حکومت نے لاک ڈاؤن کھول کرعصر کے وقت روزہ توڑ دیا، 35 ڈاکٹرز شہید ہوچکے، حکومت آنکھوں سے کب پٹی اتارے گی؟ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب کے عہدیداروں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا وائرس سے شہادتوں کی تعداد بڑھتی جا رہی ہے

تشویشناک بات یہ ہے کہ اب ہستالوں میں فرنٹ پر لڑنے والے ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس، نرسز اور ہیلتھ پروفیشنلز وائرس کا زیادہ شکار ہو رہے ہیں۔ ابھی تک فرنٹ لائن پر لڑنے والے35 ڈاکٹرز شہید ہوچکے ہیں۔ جبکہ دو تین مزید ینگ ڈاکٹرز ہسپتالوں میں زندگی موت کی کشمکش میں ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پنجاب کے ہسپتالوں میں کورونا کے وارڈز میں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو ایک ہفتہ ڈیوٹی کے بعد 15 دن کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وباء پھیل رہی ہے، جو لوگ سمجھتے تھے کہ کورونا وائرس کچھ نہیں ہے، اب ان کو بھی پتا چل رہا ہے۔ حکومت نے لاک ڈاؤن کھول کرعصر کے وقت روزہ توڑ دیا۔ پتا نہیں حکومت آنکھوں سے کب پٹی اتارے گی؟ انہوں نے کہا کہ اب ہر گھر سے کورونا کا مریض نکل رہا ہے۔ پی ایم اے نے دعویٰ کیا کہ لاہور میں کورونا کے35 لاکھ سے زیادہ مریض ہیں، جبکہ پنجاب کی 12کروڑ آبادی ہے جس میں کورونا کے کم از کم 2 کروڑ تک مریض موجود ہیں۔ ہماری ٹیسٹنگ کی صلاحیت بہت کم ہے جس کے زیادہ مریض رپورٹ نہیں ہو رہے۔ طبی ماہرین نے حکومت کو ایک ماہ پہلے ہی وائرس کے خطرے سے آگاہ کیا جب 22 فروری کو پہلا کیس رپورٹ ہوا تھا۔ لیکن حکومت نے تب کوئی مئوثر اقدام نہیں اٹھایا

No comments:

Post a Comment

Jobs in the United Arab Emirates PERSONAL ASSISTANT

Contract types   Fixed-term contract Working time   Full time Language(s) spoken   English (Fair) Salary range   negotiable Description We a...