Wednesday, June 10, 2020

بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 4افراد شدید زخم

پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آرپاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا: ڈی جی آئی ایس پی آر راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین 09جون 2020ء بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، خواتین اور بچوں سمیت 4 عام شہری شدید زخمی، پاک فوج کے شعبہ اطلاعاتِ عامہ کے مطابق بھارتی فوج نے سیز فائر معاہدے کی ایک بار پھر خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل او سی پر جندروٹ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے پاکستان کی آبادی کے علاقوں کو نشانہ بنایا جس سے 4افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں

زخمیوں میں 2خواتین اور 2بچے شامل ہیں۔ پاک فوج کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے والی بھارتی فوج کو منہ توڑ جواب دیا گیا ہے جبکہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں سندھارا گاؤں کی 26سالہ نسرین، ڈیرہ شیر خان کی 24سالہ رابیعہ، 7سالہ مومنہ اور بمراچ کا سات سالہ منشی شامل ہیں

No comments:

Post a Comment

Jobs in the United Arab Emirates PERSONAL ASSISTANT

Contract types   Fixed-term contract Working time   Full time Language(s) spoken   English (Fair) Salary range   negotiable Description We a...